امن ہو یا جنگ ہماری بہادر افواج نے قوم کی آواز پر لبیک کہا،ذویا قاضی

امن ہو یا جنگ ہماری بہادر افواج نے قوم کی آواز پر لبیک کہا،ذویا قاضی
 امن ہو یا جنگ ہماری بہادر افواج نے قوم کی آواز پر لبیک کہا،ذویا قاضی

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ذویا قاضی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال داستان رقم کی ہے ‘زمانہ امن ہو یا جنگ ہماری بہادر افواج نے ہر حالت میں قوم کی ایک آواز پر لبیک کہا ہے جس پر پوری قوم فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو صرف ماڈلنگ اورٹی وی ڈراموں تک محدود رکھا ہوا ہے میرا کسی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لاتعداد فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں مگر میں نے انکار کردیا ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو اپنے وطن کیلئے صرف کرنا چاہیے ۔

مزید : کلچر