خواجہ اکمل حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے

خواجہ اکمل حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے
 خواجہ اکمل حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف اداکار خواجہ اکمل حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔خواجہ اکمل ایک عزیز کی شادی میں شرکت کے لئے کوئٹہ گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ان کی عمر 60 سال تھی اور وہ ٹی وی کے بے شمار ڈراموں میں یادگار کردار کرچکے ہیں۔ ڈرامہ سیریز’’ بلبلے‘‘ میں انہیں عائشہ عمر کے والد کے کردار سے ملک گیر شہرت ملی۔ان کی تدفین آج خیابان محافظ میں ہوگی۔ٹی وی سے وابستہ افراد نے خواجہ اکمل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

مزید : کلچر