مذہب عورتوں پر ظلم وتشدد اورامتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتا ،میگھا

مذہب عورتوں پر ظلم وتشدد اورامتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتا ،میگھا
 مذہب عورتوں پر ظلم وتشدد اورامتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتا ،میگھا

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمرقتالہ سٹیج میگھا نے کہا ہے کہ عورتوں کے ساتھ روارکھے جانے والے ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف لازمی لڑنا چاہیے تاکہ انہیں مناسب طو رپر تحفظ فراہم کیا جاسکے کیونکہ کسی بھی معاشرے کا استحکام عورت کے وقار سے براہ راست منسلک ہے ۔ اس لئے معاشرتی نظام کو سبوتاژ ہونے سے بچانے کیلئے عورتوں او رلڑکیوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ از حد ضروری ہے ۔میگھانے تمام متعلقہ اداروں کو ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے او رمضبوط روایات کو پروان چڑھانے کی خاطر اپنا اپنا فعال کردار بھر پور انداز میں نبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کوئی مذہب بھی عورتوں پر ظلم و تشدد اورامتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتا بلکہ امن آشتی او ربرداشت کی تبلغ کرتاہے ۔

مزید : کلچر