سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب متوجہ ہوجاتاہے،حنا فرید

سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب متوجہ ہوجاتاہے،حنا فرید
 سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب متوجہ ہوجاتاہے،حنا فرید

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حنا فرید نے کہا ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے‘میں دنیا میں جہاں کہیں جاتی ہوں تو ثقافتی سفیرکی حیثیت سے اپنی ذمہ دارایاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ موسیقی انسان کے ذہن پر گہرا اثر کرتی ہے اگر سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب خود متوجہ ہونے لگتا ہے۔ہماری عوام اپنے سنگرز پر بڑا اعتماد رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ تر فلموں میں ہمارے سنگرز نے اپنے آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں جنھیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور بھارتی فلموں میں گائیکی کی بناء پر مزید چار چاند لگ گئے۔

مزید : کلچر