آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،مسکان جے

آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،مسکان جے
 آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،مسکان جے

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے کہا ہے کہ ابن الوقت لوگوں نے فلم انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کے بڑے آج بھی آپس میں اتفاق کر لیں تو ہم نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں بلکہ انڈسٹری دوبارہ عروج بھی حاصل کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی اور اگریہ وقت بھی ہاتھ سے چلا گیا تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا ۔مسکان جے نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے مجھے پہچان دی ہے اگر مجھے اچھے اچھے کردار کی پیشکش ہو گی تو مزیدفلموں میں ضرور کام کروں گی ۔

مزید : کلچر