جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ آخری مراحل میں

جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ آخری مراحل میں
 جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ آخری مراحل میں

  

ممبئی( آن لائن) سری دیوی نے کئی برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘میں جلوہ گر ہوگی۔سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہے، اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان فلم میں جھانوی کے مدمقابل ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم سائرات کا ہندی ورژن ہے۔ ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 6 جولائی 2018 کو ریلیز ہوگی لیکن اس کا پہلا پوسٹر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’دھڑک‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں جھانوی اور ایشان کو ایک دوسرے کے سر سے سر ٹکائے نظریں جھکائے دکھایا گیا ہے جب کہ پس منظر میں صحرا دکھایا گیا ہے جہاں سورج ڈھل رہا ہے۔

مزید : کلچر