شہر میں احتجاجی مظاہرے سٹیج ڈرامہ کا شو منسوخ

شہر میں احتجاجی مظاہرے سٹیج ڈرامہ کا شو منسوخ

لاہور( فلم رپورٹر) شہر میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر الحمر اکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں تعلیم کے موضوع پر پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے کا شو منسوخ کر دیا گیا ۔ تعلیم کی آگاہی کیلئے پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے کے لئے رکن اسمبلی کنول نعمان نے کاوش کی ہے جبکہ اس کی ڈائریکٹر رضیہ بٹ ہیں ۔ سٹیج ڈرامہ میں 72سال کے سینئر اداکار اسلم راز بطور طالبعلم کردار ادا کر رہے ہیں جس کا مقصد تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور کواجاگر کرنا ہے ۔ ڈرامے میں ٹی وی اور سٹیج کے دیگر اداکار بھی کردار نبھا رہے ہیں۔

مزید : کلچر