کاسٹمیٹکس پراڈکٹ کی لانچنگ ، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

کاسٹمیٹکس پراڈکٹ کی لانچنگ ، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے معروف کاسٹمیٹکس برانڈ کی نئی پراڈکٹ اور فیکٹری کی لانچنگ ،فنکاروں کی شاندار پرفارمنس ،تقریب ٹاؤن شپ میں منعقد کی گئی جس میں سیاسی ،سماجی ،صحافتی شوبز اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد سمیٹی تفصیلات کے مطابق معروف کاسمیٹکس کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گلوکارہ سائرہ نسیم اور فاخر نے اپنی آواز کا جادو جگاکر حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ معروف کامیڈین امان اللہ،سخاوت ناز اور قیصر پیا نے اپنے مزاحیہ چٹخلوں سے حاضرین کو خوب لطف اندوز کیا تقریب میں گولڈن پرل انٹرنیشنل کے چےئرمین شیخ عابد ،حاجی عبدالرشید، جاوید آفریدی، سہیل ورائچ، اشرف خان، خالد بٹ، محسن نقوی، کیپٹن ر طارق، خرم خان ،لبنی خان،سعدیہ تیمور،خالد عباس ڈار،فاروق، اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری سرور اور سری لنکا، چائنہ، جارڈن، تھائی لینڈ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے کاسٹمیٹکس کے ڈسٹری بیوٹر سمیت سیاسی، سماجی، شوبز ،صحافتی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چےئرمین شیخ عابد محمود نے کہا کہ میں بیس سال پہلے اپنی ماں باپ کی دعاؤں سے جو صفر شروع کیا تھا آج اس فیکٹری کے افتتاح کے بعد میرا خواب پورا ہوا آج ہم پوری دنیا میں معیاری مصنوعات متعارف کروارہیے ہیں ایشیاء ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت مغربی ممالک اور افریقی بھی ہماری تیار کردہ مصنوعات کو استعمال کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا مختلف کریموں کو متعارف کروانے کے بعد اب ہم نے باڈی سپرے پرفیوم بھی متعارف کروایا ہے جس کا مارکیٹ سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے انہوں نے کہا اپنی عالمی معیار کی مصنوعات کی وجہ سے پاکستان کی نمائندگی دنیا بھر میں کر رہے ہیں جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے حاجی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ انٹرنینشنل کاسمیٹکس کی کامیابی کی بڑی وجہ ٹیم ورک ہے ہمارے محنتی ورکر اور تمام دوستوں کی وجہ سے ہمیں دن بدن ترقی نصیب ہورہی ہے جس کیلئے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

مزید : کلچر