ماریہ واسطی،احسن خان ارو دیگر فنکاروں کی کالج کی تقریب میں شرکت
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماریہ واسطی اور احسن خان سمیت ملک کے نامور فنکاروں نے اسلام آباد کے ایک کالج کی تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگادیئے. اس تقریب میں جن فنکاروں نے شرکت ان میں عمران عباس،قاسم یار ٹوانہ،ڈیزائنر مہدی، عاصم یار ٹوانہ،ریچل گل اور کبریٰ خان شامل ہیں.اس بارے میں احسن خان نے ’’پاکستان’’ نے بتایا کہ تقریب اس حوالے سے بہت منفرد تھی تمام طلبا سپرسٹارز کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش تھے جبکہ ہمارے لئے بھی یہ لمحات یادگار تھے.اس موقع پر بہت سے طلبا نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔