ہالی ووڈ فلم ’’گھوسٹ اسٹوریز ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

ہالی ووڈ فلم ’’گھوسٹ اسٹوریز ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

نیویارک( آن لائن) ہالی ووڈ ہارر ڈرامہ فلم ’’گھوسٹ اسٹوریز ‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔جیریمی ڈیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سائیکولوجسٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو تین واقعات کی تحقیقات کے دوران خوف و دہشت کا شکار ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مارٹن فری مین،ایلکس لاتھر،پال وائٹ ہاؤس،اینڈی نیمین،ڈینیئل ہِل،ڈیرن براؤن اور ریان اولیویاسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹر بام اور وِل کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر