ہالی ووڈ فلم’ ’نوم اًلون‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی ووڈ فلم’ ’نوم اًلون‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
 ہالی ووڈ فلم’ ’نوم اًلون‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

  

نیویارک ( آن لائن)کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کمپیوٹراینی میٹڈ فلم’ ’نوم اًلون‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔کامیڈی فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ قہقہوں سے بھرپور ہالی ووڈ کمپیوٹراینی میٹڈ فینٹیسی فلم نوم اًلون کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔پیٹر لیپینیوٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے نئے گھر میں منتقل ہوتے ہی یہ علم ہوتا ہے کہ ا سکا گھر چند نادیدہ قوتوں کے گھیرے میں ہے جس سے بچانے کیلئے وہ نوم کی مدد لیتی ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جوش پیک، بیکی، اولیویا ہالٹ، جارج لوپز، پیٹرک اسٹمپ اور ڈیوڈ کوسنر شامل ہیں۔جوہن ولیمز کی پروڈیوس کردہ کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 2 مارچ 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر