نئی آنے والی اداکارائیں محنت سے مقام حاصل کر سکتیں ہیں،سیمی خان

نئی آنے والی اداکارائیں محنت سے مقام حاصل کر سکتیں ہیں،سیمی خان
 نئی آنے والی اداکارائیں محنت سے مقام حاصل کر سکتیں ہیں،سیمی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر سیمی خان نے کہا ہے کہ میری شہر ت سے حسد کر نے والیوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گاکیونکہ عزت صرف نصیب سے ملتی ہے ‘نئی آنے والی اداکارائیں محنت کر یں تو وہ شوبز میں مقام حاصل کر سکتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں فحاشی اورعر یانی کا سہار ا لینے کی بجائے ہمیشہ میعاری اور منفرد پر فارمنس سے سٹیج پر کا میابیاں حاصل کیں مگر کچھ ادکارائیں میر ی کا میابیوں سے کچھ سیکھنے کی بجائے حسد کرتی ہے اور وہ اپنی پر فارمنس کو بہتر بنانے کی بجائے صرف ڈنگ ٹپا پا لیسی سے کام کر رہی ہیں ان کو معلوم ہو نا چاہیے کہ مقام حسد سے نہیں صرف محنت سے ہی ملتا ہے ۔

مزید : کلچر