’’ مراۃالعروس‘‘سے شہرت پانی والی مومل شیخ کی چھوٹی سکرین پر واپسی

’’ مراۃالعروس‘‘سے شہرت پانی والی مومل شیخ کی چھوٹی سکرین پر واپسی
 ’’ مراۃالعروس‘‘سے شہرت پانی والی مومل شیخ کی چھوٹی سکرین پر واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مومل شیخ چھوٹی سکرین پر واپس آگئی ہیں جو ان دنوں ڈائریکٹر سید وجاہت حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سلسلے‘‘ میں اہم کردار کررہی ہیں جس کی کاسٹ میں شگفتہ اعجاز،سیمی راحیل،جنید خان،سارہ بھٹی،حبا بخاری اور منیب بٹ شامل ہیں. یہ امر قابل ذکر ہے مومل شیخ جاوید شیخ کی صاحبزادی ہیں جنہیں ڈرامہ سیریل ’’ مراۃالعروس‘‘سے شہرت ملی تھی لیکن بعد ازاں اپنی شادی اور پھر بالی وڈ کی فلم’’ ہیپی بھاگ جائے گی’’ میں مصروف ہونے کے باعث انہوں نے ٹی وی پر کام نہ کیا البتہ وہ کئی کمرشلز کرچکی ہیں۔ڈرامہ سیریل’’سلسلے’’کی پروڈیوسرارم بنت شاہد ہیں۔

مزید :

کلچر -