جنیوا 8 میں توجہ کا مرکز آئین اور انتخابات ہوں گے، ڈی میستورا کے نائب

جنیوا 8 میں توجہ کا مرکز آئین اور انتخابات ہوں گے، ڈی میستورا کے نائب

دمشق(آئی این پی)شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا کے نائب رمزی رمزی نے کہا ہے کہ میستورا کا موقف واضح ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق رمزی کا کہنا ہے کہ چار اہم امور ہیں جن سے جنیوا 8 بات چیت کے دوران نمٹنا ہو گا البتہ ان میں دو امور انتخابات اور آئین پر خصوصی توجہ ہو گی۔

ہفتے کے روز دمشق میں موجود رمزی نے شام کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر ملک میں سیاسی عمل کو دشوار اور پیچیدہ قرار دیا۔ رمزی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن کے ایک وفد کی موجودگی میں شامی حکومت کی مثر شرکت نظر آئے گی تا کہ امن عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

مزید : عالمی منظر