سعودی عرب کا شامی اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کا خیر مقدم

سعودی عرب کا شامی اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کا خیر مقدم

جدہ(آن لائن)سعودی عرب نے الریاض میں شامی اپوزیشن کے گرینڈ اجلاس کے دوران متفقہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل پانے سے متعلق اتفاق رائے کا خیر مقدم کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دارالحکومت الریاض میں شامی اپوزیشن کی تمام نمائندہ جماعتوں کے منعقدہ اجلاس میں یکساں موقف اختیار کرنے اور اس کے نتائج کو سراہا ہے۔سعودی ذرائع کا کہنا تھا کہ شام کی تمام نمائندہ قوتوں کا ایک موقف پر اتفاق شامی عوام کو درپیش مسائل اور ان کے مقاصد واہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔ذرائع نے شامی اپوزیشن کی نمائندہ قوتوں کو باہمی اتفاق رائے اور مل کر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کامیاب کوششیں کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔خیال رہے کہ گذشدتہ روز سعودی عرب کی میزبانی میں شامی اپوزیشن قوتوں کا اجلاس دارالحکومت الریاض میں ہوا۔ یہ اجلاس ماضی میں شامی اپوزیشن کے اجلاسوں کی نسبت اس اعتبار سے اہمیت کا حامل تھا کہ اس میں حزب اختلاف کی تمام قوتوں نیاپنے مطالبات کے حصول کے لیے مشترکہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر