شا م میں دوہزارفوجیوں کی تعیناتی،پینٹاگون آج اعلان کرے گا

شا م میں دوہزارفوجیوں کی تعیناتی،پینٹاگون آج اعلان کرے گا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون آئندہ دنوں میں شام کے میں تقریبا 2000 امریکی فوجیوں کی موجودگی کا اعلان کرے گی۔میڈیاپورٹس کے مطابق دو امریکی ذمے داروں کی جانب سے کہاگیاکہ اس امر کا اعلان آج(پیر کو)متوقع ہے،اس سے قبل امریکی فوج یہ اعلان کر چکی ہے کہ شام میں اس کے تقریبا 500 فوجی اہل کار موجود ہیں۔ ان میں اکثریت سیریئن ڈیموکریٹک فورس کی سپورٹ کے لیے ہے۔ کرد اور عرب گروپوں پر مشتمل یہ فورس شام کے شمال میں داعش تنظیم کے خلاف لڑ رہی ہیں۔دونوں ذمے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پینٹاگون آج(پیر کے روز اعلان )کر سکتا ہے کہ وہ شام میں دو ہزار سے کچھ زیادہ فوجیوں کو تعینات کر رہا ہے۔ البتہ دونوں افراد نے باور کرایا کہ ٹائم ٹیبل میں کسی بھی لمحے تبدیلی کا امکان رہتا ہے جس کے نتیجے میں کسی بھی اعلان میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

مزید : عالمی منظر