یمن ، ڈرون حملے میں القاعدہ کے سات مبینہ ارکان ہلاک

یمن ، ڈرون حملے میں القاعدہ کے سات مبینہ ارکان ہلاک

عدن(آن لائن) جنوبی یمن میں ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کے سات مبینہ ارکان ہلاک ہو گئے ہیں ‘یہ بات ایک سکیورٹی اہلکار نے اتوار کو بتایا۔ گزشتہ رات ایک ڈرون نے جو ممکنہ طور پر امریکی تھا ‘ جنوبی صوبے شبوا سے وسطی صوبے بانڈا جانے والی سڑک پر تین گاڑیوں میں سوار تمام سات افراد کو ہلاک کر دیا۔

یہ بات اہلکار نے بتائی۔ واشنگٹن جزیرہ نما عرب میں یمن کی القاعدہ کو بنیاد پرست گروپ کی سب سے خطرناک شاخ تصور کرتا ہے ۔

مزید : عالمی منظر