آسٹریلوی خاتون کے پاس مشرق وسطیٰ کے نوادارت،عالمی سطح پر شورمچ گیا

آسٹریلوی خاتون کے پاس مشرق وسطیٰ کے نوادارت،عالمی سطح پر شورمچ گیا

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کی 95 سالہ خاتون کے پاس قدیم مشرق وسطیٰ کے نوادرات ہونے پر عالمی سطح پر شور مچ گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق جون ہاورڈ جو سابق اقوام متحدہ کے سفیر کی اہلیہ ہیں 60 اور 70 کی دہائی ہیں اس علاقوں میں جایا کرتی تھیں جہاں آثار قدیمہ کی تلاش کے کھدائی کا کام جاری ہوتا تھا۔حال ہی میں آسٹریلین اخبار نے ان کا پروفائل کیا جس میں انھوں نے اپنے پاس موجود نوادرات دکھائے۔ اس خبر کے ساتھ ہی دنیا بھر میں شور مچ گیا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ ان کے پاس یہ نوادارت کیسے آئے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ اس بارے میں تحقیقات کر رہا ہے۔دوسری جانب مصر کے نوادرات کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل شعبان عبدالجواد نے کہا کہ مصری دفتر خارجہ سے آسٹریلوی دفتر خارجہ سے تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔ہم تحقیقات چاہتے ہیں کیسے یہ نوادرات مصر سے باہر گئے۔

مزید : عالمی منظر