پانچ سال قبل موت پانے والے والد کا اپنی بیٹی کو آخری پیغام

پانچ سال قبل موت پانے والے والد کا اپنی بیٹی کو آخری پیغام

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں پانچ سال قبل موت پانیوالے والد کا بیٹی کوآخری پیغام بھی گلدستے کے ساتھ موصول ہوگیا،بیلی سیلرز کی 21 ویں سالگرہ اداسی کا پیغام لے کر آئی کیونکہ انھیں اپنے مردہ والد کی جانب سے پھولوں کا آخری گلدستہ موصول ہوا۔ان کے والد کی موت سرطان سے ہوئی تھی، اس وقت سیلرز کی عمر 16 برس تھی تاہم انھوں نے ہر سال اپنی بیٹی کو پھولوں کا تحفہ بھیجنے کی پہلے سے ہی ادائیگی کی ہوئی تھی۔وہ گذشتہ پانچ برسوں سے پھولوں کا گلدستہ ایک لکھے ہوئے پیغام کے ساتھ موصول کر رہی تھیں۔اس سال یہ پیغام تھاکہ میں اب بھی ہر سنگ میل پر تمھارے ساتھ ہوں گا، بس ادھر ادھر دیکھو اور میں وہیں ہوں گا۔امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ناکسویل سے تعلق رکھنے والی بیلی سیلرز نے ٹوئٹر پر ایک دل سوز پوسٹ میں یہ روداد بتائی اور کہا کہ وہ ان کی ’کمی بہت زیادہ محسوس کرتی ہیں۔ان کے والد کا پیغام کچھ یوں تھا: ’جب تک ہم دوبارہ نہیں ملتے یہ میرا تمھیں آخری پیار بھرا خط ہے۔

مزید : عالمی منظر