جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے، چانسلر میرکل

جرمنی میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں ہے، چانسلر میرکل

برلن(این این آئی)جرمنی میں رواں برس کے عام انتخابات کے بعد ابھی تک نئی حکومت تشکیل نہیں پا سکی ہے۔ چانسلر میرکل کی مخلوط حکومت سازی کی پہلی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی شمالی ریاست میکلنبرگ فورپومیرن کے شہرکوئلنگزبورن میں تقریر کرتے ہوئے فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد نئے انتخابات کی اٹھنے والی آوازوں کو چانسلر انگیلا میرکل نے مسترد کر دیا ، انہوں نے واضح کیا کہ وہ نئے انتخابات کے حق میں قطعاً نہیں ہیں۔ الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں میں انتہائی دائیں بازو کی مہاجرین اور اسلام مخالف سیاسی جماعت الٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ پیش پیش ہے۔

مزید : عالمی منظر