ایران پرغیر وابستہ تحریک کے کروڑوں ڈالر خرد برد کرنے کا الزام

ایران پرغیر وابستہ تحریک کے کروڑوں ڈالر خرد برد کرنے کا الزام

تہران(این این آئی)ایک شدت پسند ایرانی رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے غیر وابستہ ملکوں کی تحریک’’نام‘‘ کے ایران میں 2012ء میں ہونے والے اجلاس کے دوران 3 کروڑ 7 لاکھ یورو اور 5 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم خرد برد کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں جوڈیشل کمیٹی کے رکن محمد علی بور مختار نے الزام عاید کیا کہ مذکورہ رقم سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے دور میں اس وقت غائب کی گئی جب تہران کی میزبانی میں غیر وابستہ تحریک کے نمائندہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔علی بور مختار نے کروڑوں ڈالر کی اس خطیر رقم کو چھپانے کی ذمہ داری سابق صدر کے معاون حمید بقائی پر عاید کی اور کہا کہ غائب ہونے والی رقم بقائی کے پاس ہے۔

مزید : عالمی منظر