فوج کے اقدامات بغاوت نہیں تھے، زمبابوین اعلیٰ عدالت

فوج کے اقدامات بغاوت نہیں تھے، زمبابوین اعلیٰ عدالت

ہرارے (این این آئی)افریقی ملک زمبابوے کی اعلیٰ عدالت کے جج نے کہا ہے کہ رابرٹ موگابے کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے فوج کے اقدامات کو بغاوت کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اعلیٰ عدالت کے جج جورج چیویشے نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ فوج نے موگابے کے قریبی حلقے کی جانب سے اقتدار پر قبضہ حاصل کرنے کو کوششوں کو روک کر دستوری فریضہ انجام دیا تھا۔ عدالت نے موگابے کی جانب سے نائب صدر منانگاگوا کو اْن کے منصب سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو بھی غیرقانونی قرار دیا۔ ۔

مزید : عالمی منظر