برازیل میں رہزنی کی کوشش کے دوران زخمی امریکی نائب قونصلر ہسپتال سے فارغ

برازیل میں رہزنی کی کوشش کے دوران زخمی امریکی نائب قونصلر ہسپتال سے فارغ

ریوڈی جنیئرو(آن لائن) برازیل میں امریکہ کی نائب قونصلر کو گزشتہ روز ہسپتال سے فارغ کر دیاگیا ہے جنہیں تعطیلات سیاحتی مقام ریوڈی جنیئرو کے قریب ساحل پر رہزنی کی کوشش کے واقع میں پیر میں گولی ماری گئی تھی۔ یہ رپورٹ مقامی میڈیا نے دی ہے ‘ سٹیفنی مسلنیڈ بوہلن کا جمعہ کو سمارتین ہسپتال میں آپریشن کیا گیا‘ یہ بات ایجنسیاں باسل نے بتائی ۔ اس نے مزید کہا ہے کہ پاؤں میں مزید زخمیوں کا خطرہ نہیں ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق مسلینڈ بوہلن اور ان کے شوہر پر جمعرات کی شب ریو ریاست کے جنوبی حصے میں نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ آنگرا ڈوس ایس میں ایک شاہراہ پر جی پی ایس سمت نما نظام ایڈجسٹ کرنے کے لئے رک گئے تھے ۔

مزید : عالمی منظر