بابری مسجد کی جگہ صرف مندر تعمیر کیاجائے،،ہندوتنظیم کی حکومت کو دھمکی

بابری مسجد کی جگہ صرف مندر تعمیر کیاجائے،،ہندوتنظیم کی حکومت کو دھمکی

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہان بھگوات نے مرکزی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر صرف مندر ہی تعمیر کیا جانا چاہئے، یہاں مسجد کی تعمیر قابل قبول نہیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندو پنڈتوں کے ایک اجتماع دھرما سنساد سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ ایودھیا میں رام مندر ہی تعمیر ہوگا۔، ہم رام مندر تعمیر کریں گے۔یہ صرف مقبول فیصلہ ہی نہیں بلکہ ہمارے عقیدے کا مسئلہ ہے اور یہ تبدیل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تاہم رام مندر کی تعمیر کے علاوہ یہاں کوئی دوسری تعمیر قابل قبول نہیں ہوگی۔

مزید : عالمی منظر