شام میں کیمیائی حملے، روس نے عالمی تحقیقاتی کمیٹی کو غیر مؤثر قرار دیدیا

شام میں کیمیائی حملے، روس نے عالمی تحقیقاتی کمیٹی کو غیر مؤثر قرار دیدیا

نیویارک ( آن لائن ) اقوام متحدہ میں روس نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنیوالی عالمی کمیٹی کو غیر مؤثر قرار دیدیا۔ روسی سفیر ویسلے نبنزیا نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنیوالی عالمی کمیٹی ناکارہ ہو چکی ہے۔ ادھر روسی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک شام میں روسی فوجیوں کی تعداد کم کر دی جائیگی۔ دریں اثنا شام میں اسد انتظامیہ نے زیر محاصرہ مشرقی غوطہ کے علاقے میں حملہ کرکے مزید 9 شہری ہلاک کر دیئے ہیں

مزید : عالمی منظر