عراقی صحرا میں فورسزکی دواطراف سے چڑھائی،100دیہات بازیاب کرالیے

عراقی صحرا میں فورسزکی دواطراف سے چڑھائی،100دیہات بازیاب کرالیے

بغداد(این این آئی)عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حکومت نواز شیعہ عسکری ملیشیا الحشد الشعبی نے کہاہے کہ چڑھائی کے آغاز پر ہی تقریباً ایک سو دیہات اور چھوٹی چھوٹی بستیوں کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے، شام سے فرار ہونے والے جہادی اسی صحرائی علاقے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ادھر عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہاہے کہ ہ وہ اْس وقت تک داعش پر مکمل فتح کا اعلان نہیں کریں گے جب تک تمام جہادیوں کو شکست نہیں دی جاتی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے، دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اتوارکو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہ وہ اْس وقت تک داعش پر مکمل فتح کا اعلان نہیں کریں گے جب تک تمام جہادیوں کو شکست نہیں دی جاتی۔

مزید : عالمی منظر