شامی امن مذاکرات کا اگلا دور کل جنیوا میں شروع ہوگا

شامی امن مذاکرات کا اگلا دور کل جنیوا میں شروع ہوگا

ریاض(این این آئی)شامی اپوزیشن نے تصدیق کی ہے کہ امن مذاکرات کا اگلا دور نومبر کی 28 تاریخ سے جنیوا میں شروع ہو رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے یہ بات ریاض میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد کہی گئی۔ اپوزیشن گروپوں کی جانب سے حال ہی میں مذاکراتی وفد کی سربراہی سنبھالنے والے نصیر الحریری نے کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز پر روسی شہر سوچی میں ماسکو، تہران اور ترکی کے قائدین کا اجلاس کسی سیاسی عمل کے آغاز کا باعث نہیں بنا۔ شامی اپوزیشن کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ریاض حجاب نے گزشتہ پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور جمعے کے روز نصیرالحریری کو اس ٹیم کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر