حزب اللہ اور اسرائیل کی کشیدگی، مسلح تنازعہ شروع ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

حزب اللہ اور اسرائیل کی کشیدگی، مسلح تنازعہ شروع ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرش نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنم لینے والی نئی کشیدہ صورت حال شدید ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے فریقین سے کہا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ گوٹیرش نے اسرائیل اور حزب اللہ کے رہنماؤں سے یہ بھی کہا کہ وہ جارحانہ بیانات سے بھی اجتناب کریں۔ اْدھر سلامتی کونسل کو جمعہ چوبیس نومبر کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں حزب اللہ پر الزام لگایا گیا کہ وہ اسلحے کی ٹرانسفر کو باقاعدہ طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ امراہم ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل سن 2006 میں جنگ کر چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -