کاتالونیا کے انتخابات آزادی کی خواہش کے آئینہ دار ہوں گے، معزول صدر

کاتالونیا کے انتخابات آزادی کی خواہش کے آئینہ دار ہوں گے، معزول صدر

بارسلونا(این این آئی)کاتالونیا کے برطرف صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ نے کہا ہے کہ علاقائی انتخابات میں عوام آزادی کی خواہش کا مظاہرہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیم میں مقیم کاتالونیا کے سابق صدر نے کہا کہ ان انتخابات کے ذریعے کاتلان عوام اپنی اس صلاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں کہ وہ بہ طور ریاست آگے بڑھ سکتے ہیں اور علاقائی انتخابات میں اس صلاحیت کی توثیق کی جانا چاہیے۔ 27 اکتوبر کو کاتالونیا کی علاقائی اسمبلی کی جانب سے آزادی کے یک طرفہ اعلان کے بعد میڈرڈ حکومت نے کاتالونیا کی حکومت کا خاتمہ اور مقامی اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر