مصر ، مسجد کے دھماکے میں جاں بحق بچّے کے چہرے پر معلق آنسو

مصر ، مسجد کے دھماکے میں جاں بحق بچّے کے چہرے پر معلق آنسو

قاہرہ (این این آئی)مصر کے صوبے شمالی سیناء کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد میں شامل ایک بچّے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ تصویر میں زمین پر پڑے اس بچے کی آنکھ سے نکلا ہوا آنسو اس کے چہرے پر رکا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ تصویر اس خوف اور دہشت کا پتہ دے رہی ہے جس کا سامنا اس بچے نے موت کو گلے لگانے سے پہلے کیا۔ مسجد الروضہ میں ہونے والے اس دھماکے نے 305 افراد کی جان لے لی جن میں 27 بچے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصریوں کے جذبات کو ہلا کر رکھ دینے والی یہ تصویر انتہائی الم ناک ہے۔

مزید : عالمی منظر