روسی طیاروں کے شمال مشرقی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے

روسی طیاروں کے شمال مشرقی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے

ماسکو(این این آئی)روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شمال مشرقی شام میں شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعش کے خلاف روسی جنگی طیاروں کے حملے اس بیان کے بعد کیے گئے ہیں جس میں ماسکو نے کہا تھا کہ وہ شام میں اپنی موجودگی کو رواں سال کیاختتام تک کم کرنے جا رہا ہے۔ تاہم ذرائع کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ روس، شام میں موجود اپنی دفاعی قوت کو کتنا کم کر رہا ہے؟قبل ازیں روسی آرمی چیف والیری جیریسماوف نے ایک بیان میں کہا تھا ک بشار الاسد کے دفاع کے لیے ان کی شام میں جاری ان کا مشن قریبا مکمل ہو چکا ہے۔

مزید : عالمی منظر