دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی صدر

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی صدر

تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔جرمن ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی تعمیر نو میں ایران شام کے ساتھ ہے۔ان کا کہناتھاکہ روس میں ہونے والا اجلاس شام کے مستقبل کیلئے درست وقت پر درست اقدام تھا۔حسن روحانی نے کہا کہ شام کی تعمیر نو میں ایران عملی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔گزشتہ ہفتے روسی شہر سوچی کے اجلاس میں ترک، ایران اور روسی صدور کی ملاقات میں شام کے مسئلے پر بات کی گئی تھی۔

مزید : عالمی منظر