یمن میں سیاسی عمل کے ذریعے امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں، امریکا

یمن میں سیاسی عمل کے ذریعے امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں، امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے یمنی تنازعے کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں امدادی کارروائیوں کی راہ ہم وار کی جائے۔ یمنی تنازعے سے متاثرہ افراد کی مشکلات کے حل کے لیے تمام فریقین سیاسی عمل اور امدادی سرگرمیوں کی حمایت کریں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن نے ریاض حکومت اور سعودی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے صنعا کے ہوائی اڈے اور حدیدہ کی بندرگاہ کی ناکہ بندی ختم کی جا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یمنی تنازعے سے متاثرہ افراد کی مشکلات کے حل کے لیے تمام فریقین سیاسی عمل اور امدادی سرگرمیوں کی حمایت کریں۔

مزید : عالمی منظر