اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں لبنانی تھیٹر فنکار گرفتار

اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں لبنانی تھیٹر فنکار گرفتار

بیروت(این این آئی)لبنانی پولیس نے تھیئٹر میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے فنکار زیاد احمد عیتانی کو اسرائیل سے رابطے اور دشمن ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا،عرب ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھاکہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’فیس بک‘ پر سرگرم ایک مشکوک خاتون کی شناخت کی، جس کے بارے میں تحقیق کرنے سے پتا چلا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی اہلکار ہے۔ اس نے عتیانی کو بھی جاسوسی کے لیے بھرتی کیا اور وہ اس خاتون کو حساس معلومات اور اہم شخصیات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔پولیس اور خفیہ اداروں نے عیتانی کے صہیونی ریاست کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں ان کی اندرون اور بیرون ملک سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔بیروت کے سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ عیتانی نے دوران تفتیش بتایا کہ اسے صہیونی خفیہ اداروں کی طرف سے جو ٹاسک دیا گیا تھا اس نے وہ مکمل کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر