لیبیا، کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31تارکین وطن جاں بحق، 60کو بچا لیا گیا

لیبیا، کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31تارکین وطن جاں بحق، 60کو بچا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس(آئی این پی ) لیبیا کے ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31 پناہ گزین جاں بحق ہوگئے جبکہ 60افراد کو بچا لیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60افراد کو بچالیا گیا۔موسم کی بہتر صورتحال کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ہزاروں پناہ گزینوں نے بحیرہ روم کے راستے یورپ منتقل ہونے کی کوشش کی ہے۔ بیشتر افریقی اور عرب پناہ گزینوں کے لئے لیبیا یورپ پہنچنے کے لئے اہم روانگی کا مقام ہے جہاں سے پناہ گزینوں کو کشتیوں کے ذریعہ اٹلی اور پھر اٹلی سے یورپ کے دیگر ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔یورپ پہنچنے کے خواہشمند پناہ گزین کھلے سمندر میں کشتیوں کے ذریعے سفرکرتے ہیں جہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے سے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ رواں سال پناہ گزینوں کو پیش آنے والے حادثات میں لیبیا کوسٹ گارڈ نے 250 افراد کو بچایا ۔

مزید :

عالمی منظر -