ڈی ایٹ رکن ممالک کے شہری ہوابازی سربراہان کی کانفرنس آج شروع ہوگی

ڈی ایٹ رکن ممالک کے شہری ہوابازی سربراہان کی کانفرنس آج شروع ہوگی

اسلام آباد (آ ئی این پی ) ڈی ایٹ ممالک کے شہری ہوا بازی کے سربراہوں کی دو روزہ کانفرنس آج پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوگی، شہری ہوابازی کے ا د ا ر ے نے کانفرنس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں،کانفرنس میں بنگلہ دیش ،مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی سمیت ڈی ایٹ ممالک کے شہری ہوا بازی کے سربراہان شرکت کرینگے۔ڈی ایٹ ممالک کو درپیش شہری ہوا بازی کے مسائل اور اس شعبہ میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیلئے مختلف اجلاس ہوں گے۔شرکا شہری ہوابازی کی اہمیت اس صنعت کی صورتحال، تحفظ سے متعلق ٹاسک فورس، ڈرون سیفٹی اور قواعد و ضوابط پر بھی غور کریں گے۔کانفرنس میں شریک ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ ، مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

ڈی ایٹ

مزید : علاقائی