جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے آ ج ہونے والے امتحانات ملتوی
کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور مظاہروں کے باعث جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت آ ج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل نے کہا کہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے بھی آ ج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ سندھ مدرس? الاسلام کے انٹرویوز اور امتحانات بھی ملتوی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب شہر کی صورتحال کے پیش نظر آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے آ ج تعلیمی سرگرمیوں کو معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امتحانات ملتوی