دہشتگردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ ، اس کیخلاف متحد ہو کر لڑنا ہو گا : مودی

دہشتگردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ ، اس کیخلاف متحد ہو کر لڑنا ہو گا : مودی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٍٍ نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی خطرہ بن چکی ہے ، یہ متواتر جاری ہے ۔ اسکے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا ہو گا۔ ریڈیو پروگرام من کی بات میں مودی کا کہنا تھا کہ چند سال قبل بھارت نے جب دہشتگردی کے خطرے کے خلاف بات کی تو دنیا نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن جب آج یہ دہشتگردی ان کی دہلیز پر پہنچی ہے توہر حکومت جو انسانیت اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے نے اسے دنیا کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے یہ بری شکل اور پوری دنیا کے لئے متواتر خطرہ ہے۔دہشتگردی انسانیت کے لئے چیلنج ہے جو انسانیت کو تباہ کرنا چاہتی ہے یہ نہ صرف بھارے میں بلکہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے جس کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مذہبی پیشواؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ محبت پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے دنیا کو عدم تشدد کا درس دیا ہے۔
مودی

مزید :

علاقائی -