ختم نبوت مسلمانوں کی اساس، سمجھو تہ نہیں کیا جاسکتا ،عمر ڈار

ختم نبوت مسلمانوں کی اساس، سمجھو تہ نہیں کیا جاسکتا ،عمر ڈار

سیالکوٹ(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ ختم نبوت مسلمانوں کی اساس ہے جس پر سمجھو تہ نہیں کیا جاسکتا ہے ،ایسے حالات پیدا کر نے میں حکومت خو د ذمہ دار ہے ،زاہد حا مد کا استعفیٰ ہی ملکی حالات بہتر کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ ویو مارکی کے افتتاخ کے مو قع پر خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر امیدوار پی پی 126آصف با جو ہ،میاں شکیل ایڈووکیٹ،میاں علیم جا وید ،بریگیڈیر (ر) اسلم گھمن ،شیخ عتیق ودیگر کارکنا ن بھی مو جو د تھے۔انہوں نے کہا کہ مظا ہرین سے تشدد کی بجا ئے مذاکرات کا راستہ اپنا یا جا تا اور ان کا جا ئزمطا لبہ وزیر دفاع کا استعفیٰ ما ن لیا جا تا تو ملک روانی میں رہتا ، اس وقت ملک کے حالات خراب کر نے میں نا اہل لیگ کے نا اہل وزیر شامل ہیں جو صرف انا کا مسئلہ بنا ئے ہو ئے ہیں ۔ نا اہل لیگ کی حکومت بھی اب نا اہل ہو چکی ہے ،حکومتی اقداما ت ایسے ہیں کہ وہ چور دروازے سے بھا گنا چاہتی ہے مگر اب ایسا ممکن نہیں ،عوام انہیں کسی طور بھی ایسانہیں کر نے دے گی۔عوام ان سے احتساب لیکر چھو ڑے گی ۔اقتدار کے نشے میں دھت گارڈ فادر کو با لکل بھی سمجھ نہیں آرہی کیو نکہ نواز شریف کے چہیتے وزراء ہی ان کی ٹیم میں میر جعفر کا کردار ادا کر رہے ہیں،مگر آل شریف کی عقل سمجھ سے بالاتر ہیں۔انہو ں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب یہ جیلوں میں ہونگے اور عوام خو شحالی کی طرف گا مزن ہو گی ۔

عمر ڈار

مزید : علاقائی