عالمی اسلامی فوجی اتحاد کسی کیخلاف نہیں اولین مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے : راحیل شریف

عالمی اسلامی فوجی اتحاد کسی کیخلاف نہیں اولین مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے : ...

ریاض (آن لائن) آئی ایم سی ٹی سی کے ملٹری کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا ہے عالمی اسلامی فوجی اتحادکا اولین مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے،یہ اتحاد کسی فرقہ یا کسی ملک کیخلاف نہیں ہے، چونکہ تمام ریاستیں دہشت گردی کی لعنت کیخلاف جدوجہد کر رہی ہیں اس لئے متحد ہو کر پوری قوت سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ریاض میں آئی ایم سی ٹی سی کے وزرا ئے دفاع کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئی ایم سی ٹی سی اپنے تمام شراکت داروں کو معلومات کی فراہمی اور استعداد سازی کرکے ان کی مدد کر ے گا۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا مسلم ممالک دہشت گردی کی لعنت سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں گزشتہ پانچ سال میں دہشت گردی کے رونما ہونیوالے واقعات سے ان ممالک میں 70 فیصد سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ نظر نہ آنیوالے شدت پسند دشمن کی آئیڈیالوجی پیچیدہ اور چیلنج ہے جو ہم سے شراکت کاری کا تقاضا کرتی ہے۔پاکستان نے اس لعنت کا دھارا موڑ کر دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

مزید : علاقائی