24ارکان پارلیمنٹ اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے

24ارکان پارلیمنٹ اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) 24ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے جس کے باعث ان کی اسمبلی رکنیت معطل ہے ۔تفصیلات کے مطابق24ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے جن میں بلوچستان اسمبلی کے دو، سندھ اسمبلی کے 18اور پنجاب اسمبلی کے چار ارکان شامل ہیں ، تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل ہے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 16اکتوبر کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کے باعث 261اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی جن میں سینیٹ کے 7،قومی اسمبلی کے 71 ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 38،پنجاب اسمبلی کے 84،سندھ اسمبلی کے 50 اور بلوچستان کے 11 ارکان شامل تھے ، تاہم زیادہ تر معطل ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراوا دی گئیں جس کے باعث الیکشن کمیشن نے ان کی اسمبلی ارکنیت بحال کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -