وزیر اطلاعات کی زاہد حامد اور انوشہ رحمان کے استعفیٰ کی تردید

وزیر اطلاعات کی زاہد حامد اور انوشہ رحمان کے استعفیٰ کی تردید

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور انوشہ رحمان کے استعفیٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں وزراء نے استعفیٰ نہیں دیا، استعفے سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا ۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے دھرنا ختم کرانے کے لئے غیر مسلح آپریشن کا حکم دیا تھا ۔ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے ۔ دیگر ناموں کو منسلک کرنے سے اجتناب برتنا چاہیے ۔ مذاکرات سے دھرنا ختم کروا کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دھرنے والے مسلح تھ اس لئے آپریشن روکنا پڑا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے نقطہ نظر سے (آج) عدالت کو آگاہ کرے گی ۔

وزیر اطلاعات

مزید : علاقائی