ترک وزارت خارجہ کے عہدیداروں کی لاہور آمد

ترک وزارت خارجہ کے عہدیداروں کی لاہور آمد

لاہور (خصو صی رپورٹ) ترکی کے وزارت خارجہ کے سٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے چےئر مین Mesut Ozcan پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی آف منیجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے پاک ترک سٹڈی سینٹر میں حاضرین سے خطاب کریں گے۔ یہ تقریب ترک عہدیداروں کے لاہور دورہ کے دوران 28نومبر کو منعقد ہوگی۔ ترک عہدیداروں کا وفد نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں بھی اعلٰی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔ یہ وفد پاکستان کے دو روزہ دورہ پر ہے۔ اسلام آباد میں سٹریٹیجک ریسرچ سینٹر اسلام آباد سے بھی یہ وفد ملاقات کرے گا اور پاک ترک تعلقات کو مزید بارآور کرنے پر بات چیت ہوگی۔

ترک عہدیدار

مزید : علاقائی