عمران دوسروں کی ڈور پر ناچنے والی کٹھ پتلی،عابد شیر علی

عمران دوسروں کی ڈور پر ناچنے والی کٹھ پتلی،عابد شیر علی

لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں ا نتشار اور فساد کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے اورعام انتخابات2018میں ہی ہوں گی اور (ن) لیگ ایک بار پھر اقتدار میں آئیگی ‘کوئی بھی شخص کسی کو بھی پارٹی کا سربراہ بننے سے نہیں روک سکتا خصوصا نواز شریف کو کیونکہ نواز شریف اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں‘ عمران خان دوسروں کی ڈور پر ناچنے والی کٹھ پتلی ہیں۔ اپنے ایک انٹرو یو میں عابدشیر علی نے کہا کہ عمران خان اور انکے ساتھ موجودسازشی عناصرکا ٹولہ ملک میں جمہوریت اور حکومت کے خلاف سازشیں کر کے اقتدار میں آنا چاہتا ہے مگر انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی (ن) لیگ آج بھی میاں نوازشر یف کیساتھ ہیں اور چٹان کی طر ح مضبوط ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ میاں نوازشر یف کی قیادت میں میدان میں آئیگی اور کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائیں گی۔

مزید : علاقائی