عمران خان آ ئندہ وزیر اعظم ہو نگے، بابر اعوان

عمران خان آ ئندہ وزیر اعظم ہو نگے، بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے مر کزی رکن ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کیلئے سب سے بڑا خطر ہ نوازشر یف اورانکے خاندان کی کر پشن ہے ‘حکمران خود جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں کیو نکہ انکو پتہ چلا چکا کہ آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کا صفایا ہوجائیگا اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنے گے۔ اتوار کے روزگفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مر کزی رکن ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف کوئی سیاسی جماعت یا کوئی اور سازش نہیں کر رہا بلکہ حکمرانوں کی لوٹ مار ہی انکے خلاف سب سے بڑاخطرہ اور کر پشن ہے اور اب حکمرانوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اور ان کر پٹ حکمرانوں کا اگلا ٹھکانہ جیل ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیرخزانہ لندن میں کرائے دار ہیں اور نوازشریف نے اصل مجرم کوچھپایا ہواہے مگر وہ انکو حساب دینا ہی پڑ یگا۔
بابر اعوان

مزید :

علاقائی -