مسلم ممالک اسلام کا تشخص بحال کرنے میں کردار ادا کریں: محمد بن سلمان

مسلم ممالک اسلام کا تشخص بحال کرنے میں کردار ادا کریں: محمد بن سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے دہشت گردوں کو اسلام کا پْرامن تشخص مجروح کرنے کی اجا ز ت نہیں دی جائے گی،آج ہم ایک مضبوط پیغام دے رہے ہیں ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مل جل کر کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد کی دفاعی کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں ہم دہشت گردی کا اس کے مکمل خاتمے تک پیچھا جاری رکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -