موٹر وے پر پھنسے مسافروں کو ایف ڈبلیو او نے کھانا اور سیکورٹی فراہم کی

موٹر وے پر پھنسے مسافروں کو ایف ڈبلیو او نے کھانا اور سیکورٹی فراہم کی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے کے داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے مسافروں کی مد د کیلئے پاک فوج کا ادارہ ایف ڈبلیو او میدان میں آگیا، ادارے کی جانب سے مسافروں کو اشیائے خوردو نوش اورسکیورٹی فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پر احتجاج کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کیلئے ایف ڈبلیو نے شاندار اقدام اٹھا لئے۔ ایف ڈبلیو او نے موٹروے پر موجود اپنے دفاتر ، ریسٹ ایریااور ہال مسافروں کیلئے کھول دئیے جبکہ مسافروں کو اشیائے خوردو نوش اور سیکورٹی بھی فراہم کی گئی۔ایف ڈبلیو او کے مطابق موٹروے پر پھنسے ہوئے مسافروں میں 500سے زائد بچے بھی شامل ہیں ۔ مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ادارہ اپنے وسائل کے اندر مسافروں کی بھرپور مدد جا ری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : علاقائی