وکلاء تنظیموں کا آج ملک بھر میں یوم سیاہ منا نے کا اعلان

وکلاء تنظیموں کا آج ملک بھر میں یوم سیاہ منا نے کا اعلان

لاہور(آئی این پی) وکلاء تنظیموں کا آج (سوموار) ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں پر تشدد کیخلاف یوم سیاہ منائیں گی ‘لاہور میں وکلاء4 تنظیمیں احتجاجی ریلی بھی نکالیں گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے رہنماؤں کے بعد لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے اور آج لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں وکلاء تنظیموں کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائیگا اورلاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں وکلاء کی جانب سے ریلیاں نکالنے کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتوں کی جانب سے دےئے جانیوالے دھر نوں میں بھی وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں کی شر کت ہوگی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔

وکلاء

مزید : صفحہ آخر