دھرنا کے خلاف آپریشن سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں سے 50 ارب روپے سے زائد کا معاشی نقصان ہوا
اسلام آباد (صباح نیوز) دھرنا کے خلاف آپریشن کے بعد ملک کے طول و عرض پر پھیلنے والے احتجاجی مظاہروں سے معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ، صوبائی دارالحکومت80 فیصد ہول سیل مارکیٹیں بند رہیں لاہور راولپنڈی اسلام آباد میں بھی اہم کاروباری مراکز بند رہے ان لاہور سمیت دیگر شہروں کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کے باعث کی سبزی اور فروٹ منڈی میں سپلائی شدید متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں اشیا کی طلب و رسد کا توازن شدید خراب ہوا ، پنجاب میں مارکیٹ آئندہ کئی روز ان کے اثرات کے زیر اثر رہے گی ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مطابق حکومت کی نااہلی کے باعث معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ، حکومت کو دھرنے کا پر امن حل نکالنا چاہیے تھا ۔