بعض اعلیٰ حکام کی گاڑیاں اسلام آباد کی طرف روانہ کی گئیں عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہ دی ، متاثرہ افراد

بعض اعلیٰ حکام کی گاڑیاں اسلام آباد کی طرف روانہ کی گئیں عام شہریوں کو جانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر) موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر پھنسے ہوئے بیشتر افراد نے شکایت کی ہے کہ پولیس والوں نے بعض اعلیٰ حکام اور پولیس افسروں کی گاڑیاں اسلام آباد کی طرف روانہ کر دی گئیں جبکہ عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ گوجرانوالہ بائی پاس پر پھنسی ہوئی ایک فیملی کا کہنا تھا کہ پھنسی ہوئی ٹریفک کھلوا کر ایک پولیس افسر کی سرکاری جیپ کو نکلوا دیا گیا اور ہم لوگ چھ گھنٹے سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس قسم کی تفریق کیوں روا رکھی جا رہی ہے۔ قانون اور ضابطے سب کیلئے ایک جیسے ہونے چاہئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -